مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ،شمالی علاقہ جات میں بارشیں

Nov 13, 2022 | 22:01:PM
مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ،شمالی علاقہ جات میں بارشیں
کیپشن: مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری  ہوئی تاہم  بالائی علاقوں  پلوگاہ، مہوڈنڈ ، گبرال اور  شانگلہ کے  بالائی علاقوں پر  بھی برف باری جبکہ ہری پورمیں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مینگورہ شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شانگلہ اور ہری پور میں بھی بارش ہوئی او ر محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے۔ برفباری اور بارشوں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیاہے۔