طیب اردوان کے محل کی تصاویر بنانے والاجاسوس اسرائیلی جوڑا پکڑا گیا

Nov 13, 2021 | 18:22:PM
جاسوسی ، اسرائیلی ، جوڑا
کیپشن: جاسوسی کے الزام میں پکڑے جانیوالا اسرائیلی جوڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے شہر استنبول میں طیب اردوان کے محل کی تصاویر بنانے والاجاسوس اسرائیلی جوڑا پکڑا گیا۔ مقامی عدالت نے سیاحت کے لیے آنے والے اسرائیلی جوڑے پر "جاسوسی" کا الزام عائد کر دیا۔ 

العریبہ کی ویب رپورٹ کے مطابق یہ بات ترکی کے سرکاری میڈیا نے بتائی ہے۔ جمعے کے روز عدالت کا یہ فیصلہ اسرائیلی شہری اور اس کی بیوی کی جانب سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے محل کی تصویر اتارنے کے بعد سامنے آیا ہے۔اسرائیلی جوڑے کو جمعرات کے روز حراست میں لیا گیا۔ اس سے قبل جوڑے نے استنبول کے ایشیائی حصے میں واقع علاقے اسکدار کا دورہ کیا تھا۔اس علاقے میں ریستورانوں اور تفریحی مقامات کے علاوہ اردوان کا ایک محل بھی ہے۔ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اناضول نے بتایا کہ دونوں افراد کو جمعہ کی صبح استنبول کی عدالت لے جایا گیا۔ وہاں جج نے ان پر سیاسی اور عسکری جاسوسی کا الزام عائد کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق حراست میں لئے جانے والے شوہر اور بیوی کا نام موردی اور نتالی اوکنن ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپیڈ کے دفتر کی جانب سے جمعے کے روز جاری ایک بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ مذکورہ جوڑا کسی اسرائیلی ایجنسی کے لیے کام نہیں کرتا ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ نے شوہر اور بیوی کے خاندانوں سے گفتگو کی ہے۔ یائر لیپڈ نے دونوں خاندانوں کو اطمینان دلایا ہے کہ استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کو فوری طور پر حرکت میں آنے کے لیے کہا گیا ہے۔ لیپڈ کے مطابق قونصل خانہ تمام سطحوں پر کام کر رہا ہے تا کہ اسرائیلی جوڑے کی رہائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں پاکستان مخالف عناصر نہیں رہے،مولوی امیر خان متقی