کراچی۔موٹر سائیکل سوارکی فائرنگ سے دو افراد قتل

Nov 13, 2021 | 15:28:PM
موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے دو افراد قتل
کیپشن: فائرنگ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ملزموں نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کورنگی نمبر 5 میں طیبہ مسجد کے قریب واقع موٹر مکینک کی دکان پر پیش آیا،فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جو واردات انجام دینے کے بعد فرار ہو گئے۔

زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق جناح ہسپتال لائے جانے تک دونوں زخمی افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو چکے تھے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے 33 سالہ شخص کی شناخت خرم امیر خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے 35 سالہ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔

پولیس کے مطابق واقعہ باہمی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      پیٹرولیم مصنوعات ۔سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری