پٹرولیم مصنوعات ۔سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری

Nov 13, 2021 | 15:04:PM
پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: پٹرولیم مصنوعات،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح 1.43 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.75 فیصد ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح 6.70 اور لائٹ ڈیزل پر 0.20 فیصد ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں ماہ کے آغاز پر ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:    باجوڑ کے بعد کوئٹہ میں بھی دھماکہ۔دو اہلکاروں سمیت متعدد زخمی