یوٹیوبر ڈکی بھائی کا طلاق دینے والے مردوں سے متعلق کرارا جواب سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے شادی اور طلاق کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر سنجیدہ افراد کو شادی جیسے مقدس رشتے میں نہیں آنا چاہیے۔
ڈکی بھائی نے حال ہی میں اپنی اہلیہ عروب جتوئی کے ہمراہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جہاں وہ ایک کیس کی سماعت کے سلسلے میں پیش ہوئے، اس دوران ایک صحافی کی جانب سے طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحان سے متعلق سوال کیا گیا جس پر یوٹیوبر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شادی صرف اُن لوگوں کو کرنی چاہیے جو ذہنی طور پر بالغ اور ذمہ داری اٹھانے کے قابل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص رشتہ نبھانے کا ارادہ نہیں رکھتا تو اسے شادی کرکے کسی کی زندگی خراب نہیں کرنی چاہیے، اسی طرح اگر خواتین ایسا کریں تو مردوں کی زندگیاں بھی برباد ہوتی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ بعض افراد شادی کے آغاز ہی سے ذہنی طور پر رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کر چکے ہوتے ہیں جس کے باعث بعد میں طلاق کی نوبت آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا! پنجاب کے اہم رہنما انتقال کر گئے
یوٹیوبر نے میاں بیوی کو مشورہ دیا کہ ازدواجی مسائل کو سمجھداری اور برداشت سے حل کرنا چاہیے اور حتیٰ الامکان خاندانی مداخلت سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ خاندانوں کی شمولیت کے بعد معاملات مزید پیچیدہ ہو جاتے ہیں اور کم ہی سلجھتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کے اس بیان کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے،متعدد صارفین ان کے خیالات کو بالغ اور مثبت قرار دیتے ہوئے ان کی تربیت اور خاندانی اقدار کی تعریف کر رہے ہیں۔
کئی صارفین نے رجب بٹ کو بھی مشورہ دیا کہ وہ ڈکی بھائی سے کچھ سیکھیں انہوں نے بالکل خاندانی بات کی ہے اور وہ آئیڈیل انسان ہیں۔