دانیہ نےعامر لیاقت کے مزید آڈیو میسج انسٹاگرام پر شیئر کردیئے  

May 13, 2022 | 15:38:PM
عامر لیاقت کو بڑا جھٹکا۔دانیہ نے مزید آڈیو میسج انسٹاگرام پر شیئر کردیئے  
کیپشن: عامر لیاقت دانیہ ملک
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)  تحریک انصاف کے منحرف  ایم این اے   کی تیسری بیوی دانیہ ملک نے عامر لیاقت  کے مزید آڈیومیسج انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کر دیئے  جس کے بعد اوئے دانیہ ، اوئے دانیہ  انسٹا گرام پر  ٹاپ ٹریند بن گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر   عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ ملک کی جانب سے ان سے تنسیخ نکاح کے دعوے کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے کے آڈیو میسج لیک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

دانیہ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے آڈیو میسج انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جاری کیے ہیں جن میں وہ دانیہ پر چیخ رہے ہیں اور بد تہذیبی سے پیش آ رہے ہیں ۔ ان پیغامات میں سے ایک کے آخر میں مبینہ طورپر عامرلیاقت کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ " اوئے دانیہ ، اوئے دانیہ"

دانیہ نے انسٹا گرام پر میسج جاری کرتے ہوئے کیپش دیا کہ ”نارمل انسان کبھی بھی ایسے  بات نہیں کر تا، یہ ہیں نشے کے سائیڈ ایفیکٹس یہ رویہ کوئی لڑکی برداشت نہیں کر سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ میری ماں کا بھی لحاظ نہیں یہ عالم ہیں اور یہ علم ہیں ان کے پاس اور ساتھ ہی تنزیہ تھمز اپ کا سائن بھی دیا ۔

  واضح رہے کہ دو روز  قبل دانیہ کا میزبان یاسرشامی کودیاگیا ایک انٹرویوسامنے آیا تھا جس میں ان کی جانب سے فراہم کی گئی ویڈیوزکے چند کلپس بھی دکھائے گئے، اس نازیبا ویڈیومیں عامرلیاقت کو برہنہ حالت میں دیکھاجاسکتا ہے، اس کے علاوہ کمرے میں پلیٹ میں بنائے جانے والے نشے کا کلپ بھی شامل ہے۔یہ ویڈیو بعد ازاں سیدہ دانیہ عامر کے نام سے غیرمصدقہ انسٹاگرام اکاونٹ پربھی شیئر کی گئی۔

دانیہ کی جانب سے الزامات عاِئدکرنے کے بعد عامرلیاقت کا کہناتھا کہ اگریہ میرے نکاح میں نہ ہوتیں اور قرآن کریم نے شوہراور بیوی کو ایک دوسرے کا لباس نہ کہا ہوتا تو سب کو ایسی حقیقت بتاتاکہ وہ دہل جاتے۔

یہ بھی پڑھیں:اساتذہ کے لئے اہم خبر۔ سکول ایجوکیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا

عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ دانیہ شاہ کی ہشاشیت دیکھ کر خود فیصلہ کریں کہ تین ماہ کسی پر تشدد ہو تو کیا وہ ایسی لگیں گی؟ انہوں نے نشہ کرنے سے متعلق الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاتھا کہ دانیہ کا میڈیکل کرایا جائے تو حقیقت سب پر آشکار ہوجائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:ڈالر مہنگا ہونے کے باعث سونے کی قیمت میں بھی ریکارڈ اضافہ