اوور سیزپاکستانیوں نے ڈالروں کی بارش کردی

May 13, 2022 | 14:47:PM
اوور سیز پاکستان
کیپشن: ڈالر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اوورسیزپاکستانیوں کی طرف سے نئی حکومت پر بھرپور اعتماد کااظہارکیا گیا ہے ۔ملکی تاریخ میں ماہانہ ترسیلات زر کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اپریل میں بیرون ملک سے ریکارڈ 3ارب ڈالر سے زائد سیلات زر پاکستان بھیجی گئیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل دو ہزار بائیس میں ملکی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ایک ماہ میں تین ارب دس کروڑ ڈالر پاکستان بھجوائے۔، اپریل دو ہزار اکیس کے مقابلے میں اپریل دو ہزار بائیس میں ترسیلات زر میں بارہ فیصد ریکارڈ اضافہ کیاگیاہے۔ جبکہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں 26 ارب 10 کروڑ ڈالرکے ترسیلات زر موصول ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا ایک اور بڑا ایکشن