مریم نواز نے تمام ن لیگیوں کو ایک آدمی کی تلاش پر لگا دیا۔۔کیوں؟ 

May 13, 2021 | 20:17:PM
 مریم نواز نے تمام ن لیگیوں کو ایک آدمی کی تلاش پر لگا دیا۔۔کیوں؟ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی مر کزی رہنما مریم نواز شریف نے سا بق وزیر اعظم نوا زشریف اور سا بق وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے محبت کرنے والے ایک شہری کا  ایڈریس اوررابطہ نمبر مانگ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی کے رہائشی حمیداللہ نے اپنے بیٹے کی شادی کے کارڈ پرسا بق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اورسا بق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تصاویر لگا دیں ۔اس کے بعد ہوا یو ں کہ کسی سو شل میڈیا صارف نے مذکورہ شادی کارڈ کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپ لوڈ کردیا ۔


جس کے بعد وزیر اعظم پاکستان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے اسے ری ٹوئٹ کیا ہے اور ساتھ لکھا ہے کہ اگر آپ اسے جانتے ہیں تو مجھے اس کا رابطہ نمبر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:عید مبارک جناب۔۔۔شہباز شریف کا بلاول کو فون