عید مبارک جناب۔۔۔شہباز شریف کا بلاول کو فون 

May 13, 2021 | 18:03:PM
عید مبارک جناب۔۔۔شہباز شریف کا بلاول کو فون 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے فون کیا اور عید کی مبارک باد دی۔
 بلاول بھٹو زرداری نے بھی قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو عید کی مبارک باد دی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کو حمزہ شہباز کے لئے بھی عید کی مبارک باد کا پیغام دیا۔
واضح رہے کہ حکومت مخالف تحریک کے آغاز پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں قربتیں بڑھ گئیں تھی،شہباز شریف کی قید کے دوران مریم نواز اور بلاول بھٹو کے متعدد مرتبہ رابطے ہوئے ،گھی شکرجیسا ماحول بن گیا تھا۔لیکن سینٹ الیکشن اور یوسف رضا گیلانی کے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی سے ناراض ہوگئی تھی۔کراچی کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی نے اختلافات کو شدید کر دیا۔
مبضرین کے مطابق ان تمام اختلافات کے بعد عید پر شہباز شریف کا بلاول کو مبارکبادی پیغام برف پگھلنے کی نشانی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ عید کے بعد پی ڈی ایم شاید اپنی شکل میں بحال ہو جائے۔
 یہ بھی پڑھیں۔ فلسطینیوں کا قتل عام۔۔اقوام متحدہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی قرار داد منظور