فلسطینیوں کا قتل عام۔۔اقوام متحدہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی قرار داد منظور

May 13, 2021 | 17:44:PM
 فلسطینیوں کا قتل عام۔۔اقوام متحدہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی قرار داد منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں او آئی سی کے مندوبین نے پاکستان کی قرارداد منظور کر لی ۔
قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ فلسطین میں انسانی جرائم پر اسرائیل کا احتساب کیا جائے ، عالمی برادری مسئلے کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے ، قرارداد میں کہا گیا کہ مقبوضہ فلسطین میں سرحدی خلاف ورزیاں فورا بند کروائی جائیں ۔منظوری کے بعدد قرارداد کا مسودہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھجوا دیا گیا۔
دریں اثنافلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز بلند کرتے ہوئے اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو فون کیا۔ عمران خان نے فلسطینی صدر کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور فلسطینی عوام کی جدوجہدکی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس سے گفتگو کے دوران فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ظالم اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر ہونے والے حملے پر مذمت کی اور غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد بچوں سمیت سویلین شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے مل کر مسئلہ فلسطین پر فوکس کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے مسجد اقصیٰ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حملہ انسانی حقوق اور بین القوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم نے فلسطینی صدر محمود عباس کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے میں پاکستان کی کوششوں کی یقین دہانی کرائی ۔
فلسطین کے صدر محمود عباس نے پاکستان کی طرف سے ملنے والی حمایت کا خیر مقدم کیا اور غزہ اور مسجد اقصیٰ پر ہونے والے پر پاکستانی قیادت کے ردعمل اور اس کے بیانات کی تعریف کی۔فلسطینی صدر نے عمران خان کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔
 قبل ازیںگزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے ترک صدر رجب طیب اردوان اور شاہ سلمان کیساتھ ٹیلیفونک رابطے ہوئے تھے۔ ہے، دونوں رہنماو¿ں نے اسرائیلی حملے رکوانے کےلئے اقوام متحدہ اور اوآئی سی میں ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔تمام مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں، مفتی منیب الرحمان کا اعلان