کامران ٹیسوری کو نہ گورنر بننے کے وقت پتہ تھا نہ جاتے وقت پتہ لگا، عبدالقادر پٹیل

Mar 13, 2026 | 19:32:PM
کامران ٹیسوری کو نہ گورنر بننے کے وقت پتہ تھا نہ جاتے وقت پتہ لگا، عبدالقادر پٹیل
کیپشن: عبدالقادر پٹیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کامران ٹیسوری کو نہ گورنر بننے کے وقت پتہ تھا نہ جاتے وقت پتہ لگا۔

عبدالقادر پٹیل کراچی میں نادرا ماڑی پور سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈی جی نادرا سندھ عامر علی نے عبدالقادر پٹیل کو بریفنگ دی۔ 

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ وفاق سے گزارش کرتا ہوں کہ بابو بھائی کو بھی وزارت میں لگایا جائے۔ کامران ٹیسوری کے جانے کے بعد فاروق ستار اکیلے ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر صوبے کا سب سے اہم عہدہ ہوتا ہے، آئین میں گورنر کی حدود طے کی گئی ہیں، بندہ جب حدود کا خیال نہیں رکھے گا تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی اے کا شاندار اقدام ، موبائل کمپنیوں سے اہم اختیار چھین لیا
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ صوبے کی بات اور تقسیم کی بات ہی نا مناسب ہے، آج جس نادرا سینٹر کا افتتاح اس علاقے میں ہوا یہاں لوگ صدیوں سے آباد ہیں، اس علاقے میں ہر قومیت کے لوگ بھائیوں کی طرح بستے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم تقسیم کی بھی بات کرتی ہے، ایم کیو ایم والے قومی اسمبلی میں ترمیم لے کر بھی گھوم رہے ہیں۔ 

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے قرارداد منظور کی ہے کہ صوبہ بنایا جائے، مگر پنجاب میں صوبے کی بات نہیں ہو رہی ہے۔ سندھ اسمبلی نے بارہا صوبے کے خلاف قراردادیں منظور کیں، وہاں بیٹھ کر تقسیم کی بات نفرتوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیڑول پمپس بند کرنے کا اعلان