موبائل پیکجز مہنگے کرنے پرپی ٹی اے نے بڑاقدم اٹھالیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)موبائل پیکجز مہنگے کرنے پر پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو ماہانہ بنیاد پر قیمتیں بڑھانے سے روک دیا۔
پی ٹی اے نے موبائل کمپنیوں کو پیکجز کی قیمت 30 دن بعد بڑھانے کی اجازت بھی ختم کر دی، اب کسی نئے پیکج کے اجرا یا موجودہ پیکج مہنگے کرنے سے پہلے پی ٹی اے کی پیشگی اجازت لازمی ہو گی۔
پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ نئے ضابطوں کے تحت موبائل پیکجز کی قیمتیں ہر مہینے نہیں بڑھائی جا سکیں گی بلکہ قیمتوں میں اضافہ صرف سہ ماہی بنیادوں پر ممکن ہو گا۔
اس سلسلے میں موبائل ٹیرف ریگولیشنز 2025 نافذ کر دیے گئے ہیں جن کے تحت کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سوناآج بھی 7100 روپے سستا،نئی فی تولہ قیمت کیاہوگی؟
ذرائع کے مطابق کمپنیوں کو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 10 سے 20 فیصد تک اضافے کی اجازت دی جا سکے گی۔