عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

Mar 13, 2025 | 12:43:PM
عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججوں کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

 سابق وزیراعظم عمران خان  کی جانب سے آئینی درخواست عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت، لاہور، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے رجسٹرارز کو فریق بنایا گیا ہے،دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے پہلے سے موجود ججز کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں نے مداخلت کیخلاف آواز اٹھائی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں نے میرے خلاف مقدمات میرٹ پر نمٹائے تھے۔

درخواست میں کہا گیا کہ بغیر حلف اٹھائے ایک جج کو لا کر قائم قام چیف جسٹس بنایا گیا، یہ سارے طریقے عدلیہ کی آزادی ختم کرنے کیلئے آزمائے جا رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تین ججوں کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت الجہاد ٹرسٹ کیس کے تناظر میں شفافیت یقینی بنانے کا حکم دے، عدالت قرار دے کہ آرٹیکل 200 کا استعمال مفصل مشاورت سے ہی ممکن ہے۔