عمان سے لندن جانیوالی پرواز میں بچی کی پیدائش

Mar 13, 2024 | 23:01:PM
عمان سے لندن جانیوالی پرواز میں بچی کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اردن کے دارالحکومت عمان سے لندن جانے والی پرواز میں  بچی کی پیدائش، نومولود کا نام ’’سما‘‘ رکھ دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق عمان سے لندن جانے والی پرواز میں اردن کی خاتون نے بچی کو جنم دے دیا، خاتون کو ٹیک آف کے 2گھنٹے سے بھی کم وقت بعد درد زہ شروع ہوا تاہم حاملہ خاتون خوش قسمت رہی کیونکہ جہاز میں ایک مسافر ڈاکٹر موجود تھا، ڈاکٹر کی معاونت سے خاتون نے ایک تندرست بچی کو جنم دیا ، جس کانام مسافروں نے ’’سما‘‘ رکھ دیا کیونکہ وہ زمین کی بجائے آسمان میں پیدا ہوئی ، طیارے نے قریبی جنوبی اٹلی کے ’’برنڈیسی ہوائی اڈے ‘‘پر ہنگامی لینڈنگ کی جہاں خاتون کو ضروری ہنگامی طبی خدمات فراہم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :اب ایسا نہیں چلے گا۔۔۔ وزیر خزانہ نے معیشت بحالی کا روڈ میپ دے دیا