سینیٹ الیکشن : پی ٹی آئی کی 3 ناموں پر مشاورت مکمل

Mar 13, 2024 | 19:19:PM
سینیٹ الیکشن : پی ٹی آئی کی 3 ناموں پر مشاورت مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف )سینٹ  الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے تگڑے سینیٹر لانے کی تیاریاں شروع کردی، سینیت الیکشن کیلئے نئے ناموں پر مشاورت  کرتے ہوئے  زلفی بخاری اور  بانی رکن حامد خان  کو سینیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے،  تمام ناموں کی منظوری بانی چئیرمین عمران خان دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت کی ابتدائی مشاورت میں  زلفی بخاری اور بانی رکن حامد خان  کو سینیٹ میں لانے کا فیصلہ ہوا جبکہ الیاس مہربان کو پارٹی کی جانب سے پہلے ہی  اسلام آباد کا ٹکٹ جاری کیا جاچکا ہے، علاوہ ازیں پی ٹی آئی کا سینیٹ کے الیکشن کے لئے مزید کئی ناموں پر غور جاری ہے۔

 ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن  کیلئے تمام ٹکٹس کی حتمی منظوری بانی چئیرمین پی ٹی آئی دیں گے ،سینیٹ کے ٹکٹس جاری کرنے کی حتمی مشاورت کیلئےعمران خان سے  ملاقات کا انتظار  کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ علی امین گنڈا پور کی وزیر اعظم سے پہلی ملاقات، باہر آتے ہی اہم بیان داغ دیا