روس سے معاہدہ ہوگیا ،گیس اور تیل اب سستا ملے گا؟

Mar 13, 2023 | 13:26:PM
روس سے معاہدہ ہوگیا ،گیس اور تیل اب سستا ملے گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 NEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہےکہ روس سے معاہدہ ہوگیا ہے، پاکستان اپنی ضرورت کا ایک تہائی ایندھن روس سے خریدےگا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ  مقامی صنعت کو تحفظ دینے سے اشیاء سستی ہوتی ہیں،  پیداوار بڑھانے سے خوشحالی آتی ہے، ٹیرف کا تحفظ خوشحالی نہیں لاتا، سستا قرض اسکیم میں 600 ارب کی فیکٹریاں لگالیں لیکن چلانے کے لیےگیس نہیں ہے۔

ضرور پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب اور  بحرین سے سستی گیس اپنے فرٹیلائزر سیکٹرکو دیتا ہے، گیس کے شعبے میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ ٹیرف کر دیے ہیں،گیس کا جتنا بل غریب دےگا اس سے چارگنا بل امیر دےگا، مقامی گیس کا سرکلر ڈیٹ ختم کردیا ہے۔