اینٹی کرپشن کا محمد خان بھٹی کے گھر پر چھاپہ، 1 کروڑ روپے برآمد

Mar 13, 2023 | 12:51:PM
محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے گھر چھاپہ مار کر ایک کروڑ روپے برآمد کرلئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے گھر چھاپہ مار کر ایک کروڑ روپے برآمد کرلئے۔

سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی نشاندہی پر محکمہ اینٹی کرپشن نے ان کے گھر سے ایک کروڑ روپے برآمد کرلئے۔ محمد خان بھٹی نے کرپشن کے پیسے اپنے گھر میں چھپا رکھے تھے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کو ساتھ لے جاکر یہ رقم برآمد کی۔

یاد رہے لاہور کی ماتحت عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اور پرویزالہیٰ کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کو 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کیا تھا۔

واضح رہے کہ محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن کے درج مقدمے میں بلوچستان سے گرفتار کرنے کے بعد رحیم یار خان تھانہ ایئرپورٹ منتقل کیا گیا تھا۔

پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو ملک سے فرار کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر کا کہنا تھا کہ محمد خان بھٹی بلوچستان میں سرحد عبور کر کے فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔