بھارتی ائیرلائن کے طیارے کی کراچی ایرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

Mar 13, 2023 | 09:13:AM
بھارتی ائیرلائن کے طیارے کی کراچی ایرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
کیپشن: سی اے اے اور وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ائیرلائن کے طیارے کو دوران پرواز مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی نجی ائیرلائن کی فلائٹ نئی دہلی سے قطر کے دارالحکومت دوحا جا رہی تھی۔ دوران پرواز مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کپتان نے کراچی ائیرٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

میڈیکل ایمرجنسی کے پیش نظر بھارتی ائیرلائن کے طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔ لینڈنگ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کا معائنہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر عبداللہ لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کرچکا تھا۔ عبداللہ کی عمر 60 سال تھی اور ان کا تعلق نائیجیریا سے ہے۔ سی اے اے اور وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔ بھارتی طیارہ میت کے ساتھ صبح 4 بج کر 6 منٹ پر دوحا روانہ ہوگیا۔