سو نے کی قیمتوں میں نا قا بل یقین حد تک اضا فہ

Mar 13, 2021 | 18:26:PM
سو نے کی قیمتوں میں نا قا بل یقین حد تک اضا فہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج ایک تولہ سونے کی قیمت 2550 روپے بڑھ گئی۔ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 4450 روپے اضافہ ہوا۔

تفصیلا ت کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2550 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر میں 2185 روپے اضافے سے 91735 روپے ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 27 ڈالر اضافے سے 1727 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔