دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے چوکنا رہنا ہو گا :سربراہ پاک فضائیہ

Mar 13, 2021 | 15:22:PM
دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے چوکنا رہنا ہو گا :سربراہ پاک فضائیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ دشمن کی حربی قوت کا مکمل ادراک اورچالوں سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے۔دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے ہر وقت چوکنا رہنا ہوگا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرزکورس کی گریجویشن تقریب میں خطاب میں کہا کہ دورحاضرکی حربی کامیابی، موثر جنگی بصارت اورفیوژن پرمنحصرہے، ایئرپاورسینٹرآف ایکسیلنس اورکمبیٹ کمانڈرز سکول مستقبل کی عسکری قیادت کی تربیت کے لئے بہترین اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے کورس کے گریجویٹ ہونے والے افسروں کوٹرافی اور اسناد سے نوازا، کمبیٹ پائلٹس کی چیف آف دی ایئراسٹاف ٹرافی ونگ کمانڈر وحید ظفر نے حاصل کی۔ کمبیٹ کنٹرولرز کی ایئر افسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی سکواڈرن لیڈرعلی احمد نے حاصل کی۔