ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کو 40 رنز سے ہرا دیا
سورس: Cricinfo
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کو 40 رنز سے شکست دے دی۔
مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔ کپتان کیتھرین برائس 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ سارہ برائس نے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔ آئرلینڈ کی جانب سے اینا کیننگ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 19.1 اوورز میں 121 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ ایمی ہنٹر نے 39 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ کی کرسٹی گورڈن اور کیتھرین فریزر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
میچ میں عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت اسکاٹ لینڈ نے ایونٹ میں اہم کامیابی اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کس طرح بڑھے گی؟