آج پھربادل برسیں گے؛محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین ،حاشر وڑائچ،اقصیٰ شیخ)محکمہ موسمیات نے آج پھرملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں مطلع جزوی ابر آلودہے اورآج پھر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،لاہور میں دو روز سے آندھی اور بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی آگئی ہے،لاہور میں درجہ حرارت 33 ڈگری تک ریکارڈ کیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے،آج کم سے کم درجہ حرارت 23 اور زیادہ سے زیادہ 33ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج پھر گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے،اسلام آباد میں موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری ریکارڈ کیاگیاہے جبکہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی آج بارش ہوگی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈکی گئی ہے،صبح کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈکیاگیاہےجبکہ دن کے اوقات میں شہر اقتدار کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں ہواؤں کی رفتار معمول سے زیادہ ہے،دن بھر اسلام آباد میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے،کشمیر اور بالائی کے پی کے میں آج بعداز دوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کی ایران امریکا معاہدہ جلد ہونےکی تصدیق
کراچی میں موسم گرم ہے اور درجہ حرارت 37 ڈگری تک جائےگا،تاہم کراچی میں وقفے وقفے سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے،آج شہرکراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈہے جبکہ گرمی کی شدت 35 ڈگری تک محسوس کی گئی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے ، اس وقت جنوب مغرب سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوا چل رہی ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔