ایران نے اسرائیل پر 100 سے زائد میزائل داغ دیے

Jun 13, 2025 | 23:26:PM
 ایران نے اسرائیل پر 100 سے زائد میزائل داغ دیے
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغ دیئےہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام میزائلوں کو روکنے کے لیے  کام کررہا ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کو تا حکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے 100 سے زائد میزائل فائر کیے گئے ہیں، اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس وقت اسرائیل بھر میں خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :"میرے ساتھ نہ بگاڑیں"، سپیکر پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن کو وارننگ