پاکستان واحد ملک ہے جو دنیا کے مخالف سمت میں چل رہا ہے، مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سربراہ جمعیت علماء اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کبھی بجٹ پاس کرواتے تھے اور ٹیکس فری بجٹ کو قابل تحسین قرار دیا جاتا تھا، اب ٹیکس پر ٹیکس لگاکر قابل تحسین کروایا جارہا ہے۔پوری دنیا میں میں پاکستان واحد ملک ہے جو دنیا کے مخالف سمت میں چل رہا ہے،پوری دنیا اوپر جارہی ہوتی ہے تو ہم نیچے جارہے ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے کراچی میں دی گئی ایک دعوت میں مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ بزنس کمیونٹی کے دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے تو مجھے بھی دعوت دی گئی، میں قیصر احمد شیخ کی محبت اور احترام کا شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے کہا ایک طالب علم کی حیثیت سے میں نے دین اسلام کو سمجھا ،اسلام امن کا مذہب ہے اور امن کا درس دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کبھی بجٹ پاس کرواتے تھے اور ٹیکس فری بجٹ کو قابل تحسین قرار دیا جاتا تھا،اب ٹیکس پر ٹیکس لگاکر قابل تحسین کروایا جارہا ہے،20 سال پہلے مہنگائی کی شرع کہاں تھی ،افراط زد کو بھی دیکھیں 20 سال پہلے کیا تھی،خطے کے دیگر ملکوں سے بھی موازنہ کرنا ہوگا،پہلے ٹیکس فری بجٹ آتا تھا تو لوگوں کو اچھا نہیں لگتا تھا ، اب ٹیکس سے بھر پور بجٹ آرہا ہے اور اسے قابل تحسین سمجھا جارہا ہے ، پورے دنیا میں میں پاکستان واحد ملک ہے جو دنیا کے مخالف سمت میں چل رہا ہے،پوری دنیا اوپر جارہی ہوتی ہے تو ہم نیچے جارہے ہوتے ہیں ، جب تک حکمران طبقہ اپنی ذات کی نفی نہیں کریگا، عوام کو فائدہ نہیں ہوگا ، نیب کے قانون کا مطالعہ کیا جائے تو اسکے مطابق پاکستان کا ہر بچہ قانونی مجرم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سوات:خاتون لاپتہ ہونے کا ڈرامہ بے نقاب، بھائی، چچا اور اسکےبیٹےنےغیرت کے نام پر قتل کیا