بلوچستان کا بجٹ 17جون کو پیش کرنے کا اعلان

Jun 13, 2025 | 17:34:PM
بلوچستان کا بجٹ 17جون کو پیش کرنے کا اعلان
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا، صوبائی وزیرِ خزانہ شعیب نوشیروانی کوئٹہ میں صوبے کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔ 

اس حوالے سے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے اسمبلی کا بجٹ اجلاس 17 جون کو سہ پہر 4 بجے طلب کیا ہے، بلوچستان کے بجٹ سے متعلق وزیرِ اعلیٰ کی پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ 

وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کے مطابق بلوچستان کے بجٹ کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مؤثر اور جامع بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان،ڈالربھی مہنگاہوگیا