ڈرامہ سیریل"بہروپیا"،ذہنی صحت کے حوالے سے بحث چھیڑدی

Jun 13, 2025 | 16:01:PM
ڈرامہ سیریل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)اداکارہ مدیحہ امام اور فیصل قریشی کی ڈراما سیریل "بہروپیا"تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

گرین انٹرٹینمنٹ کی اس ڈرامہ سیریل نے اپنی پُرکشش کہانی، شاندار اداکاری اورجاندار موضوع کی وجہ سے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔  

ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل نے حال ہی میں ڈرامے کا ایک کلپ شیئر کیاہے جس میں ناظرین کے تبصرے دکھائے گئے ہیں، جنہوں نے اسے "لازمی دیکھنے والا ڈراما" قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے۔ 

اپنے ٹیگ لائن"صرف ایک ڈراما نہیں، ایک گفتگو" کے ساتھ "بہروپیا" محض تفریح سے زیادہ پیش کرنے کے وعدے پر پورا اترتانظر آ رہاہے۔  

واضح رہے کہ نفسیاتی تھرلرڈرامہ سیریل"بہروپیا" 25 اپریل سے آن ایئرہے جس میں ذہنی صحت کو موضوع بنایاگیاہے ،اس میں فیصل قریشی میکائل احمد کا کردار ادا کر رہے ہیں،یہ ایک ایسے شخص کاکردارہے جو بچپن کے صدمے کی وجہ سے متعدد شخصیتوں میں تقسیم ہو چکا ہے جبکہ مدیحہ امام زارا کا کردار نبھا رہی ہیں، جو اس کی جدوجہد میں جذباتی طور پر الجھ جاتی ہیں۔  

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامرپھرمشکل میں پھنس گئیں،شدید تنقید کا سامنا

اس ڈرامہ سیریل نے پاکستان میں ذہنی صحت کے بارے میں آگاہی پر بحث چھیڑ دی ہے کیونکہ ہمارے ہاں ذہنی صحت کونظراندازکیاجاتاہے اوراس کاعلاج کرواناضروری نہیں سمجھاجاتا بلکہ اسے بھوت پریت کااثرسمجھاجاتاہے۔ 

 

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ