ایران پر اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

Jun 13, 2025 | 11:52:AM
ایران پر اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے ناقابلِ جواز اور قابلِ مذمت ہیں، یہ قابلِ نفرت اقدام بین الاقوامی قانون کی بنیادیں ہلادینے کے مترادف ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:فضائی حدود پھر بند۔۔۔
 اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت نے انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے، یہ اقدام خطے کے امن اور عالمی سلامتی کےلیے سنگین خطرہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔