بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی درخواست ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی درخواست ضمانت منظور ہو گئی ،تاہم عدالت نے بار بار ضمانتوں پراظہاربرہمی کیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کے روبرو 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کردی ۔
دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ جان بوجھ کر بیل لمبی کر رہے ہیں، آپ جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہوتے، کورٹ میں آنا پسند نہیں کررہیں تو پولیس کے پاس کیسے جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:سی ایس ایس کاامتحان دینے والے اقلیتی نوجوانوں کیلئےاچھی خبرآگئی
عدالت نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں بھی آپ نے یہی کیا، 8 ماہ بیل چلائی اور عدم پیروی پر خارج کردی، پچھلی سماعت پر بھی آپ نے کہا کہ وہ فیصل آباد ہیں, سالہا سال بیل چلا کر عدالتوں کا نام خراب نہ کریں۔