سی ایس ایس کاامتحان دینے والے اقلیتی نوجوانوں کیلئےاچھی خبرآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) سی ایس ایس کا امتحان دینے والے اقلیتی نوجوانوں کیلئےاچھی خبرآگئی۔
15اقلیتی نوجوانوں کی سول سروسز اکیڈمی میں تربیت کی منظوری دے دی گئی جن میں لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں۔
صوبائی وزیر اقلیتی امور سرداررمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہواجس میں مذہبی اقلیتوں کے نوجوانوں کو سی ایس ایس امتحانات کی تربیت دینے کافیصلہ کیاگیا۔
نوجوانوں کو سول سروسز اکیڈمی میں تین ماہ کی تربیت فراہم کی جائے گی جس کے تمام اخراجات محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور پنجاب برداشت کرے گا۔
صوبائی وزیرسردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اس موقع پرکہا کہ یہ ایک آغاز ہے،آئندہ مزید اقلیتی طلبہ کو مواقع فراہم کرینگے،اقلیتی نوجوان بھی ملک وقوم کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں گے،اس پروگرام سے اقلیتی نوجوانوں کو خود اعتمادی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان،ہنڈرڈ انڈیکس میں 2154 پوائنٹس کی کمی
رمیش سنگھ اروڑہ نے اس تاریخی اقدام پر وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکرکیاہے۔