سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز ،مزدور کی کم از کم اجرت میں 5 ہزار روپے اضافے کی تجویز ہے،ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں میں بھی اضافہ متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سندھ کا آئندہ مالی سال 2025ء اور 2026ء کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
بجٹ ممکنہ طور پر تین ہزار چار سو ارب سے زائد ہوگا، سندھ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز ہے، مزدور کی کم از کم اجرت میں 5 ہزار روپے اضافے کی تجویز ہے، ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں میں بھی اضافہ متوقع ہے،اگلے مالی سال کے بجٹ میں 481 نئی سکیمیں شامل کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت بھی بجٹ آج پیش کرے گی، بجٹ کا کل حجم 2 ہزار 70 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 114 ارب روپے رکھے جائیں گے، گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔