آج سے16 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی،کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )محکمہ موسمیات نے16جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی،گرد آلود ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج شام سےپنجاب کےبیشتراضلاع میں آندھی اوربارش کاامکان ہے،لاہور، نارووال،سرگودھا،جھنگ،میانوالی،سیالکوٹ اورفیصل آبادمیں بارش ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے بیان نے پھر بھارت میں کھلبلی مچا دی
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیاہے،پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے سلسلےسےگرمی اورہیٹ ویوکی شدت میں کمی واقع ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے صوبہ پنجاب میں 16 جون تک تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق، بیشتر اضلاع میں موسمی صورتحال میں غیر یقینی تبدیلیاں متوقع ہیں، جن کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور کمزور درختوں کے قریب جانے سے احتراز برتیں، اور موسمی اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں۔