اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ، فوج اورپاسدران انقلاب کے سربراہان، کئی جوہری سائنسدان اور کمانڈرز شہید

Jun 13, 2025 | 08:54:AM
اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ، فوج اورپاسدران انقلاب کے سربراہان، کئی جوہری سائنسدان اور کمانڈرز شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ، فوج اورپاسدران انقلاب کے سربراہان سمیت  کئی جوہری سائنسدان اور کمانڈرز شہید ہو گئے ۔ 

 تفصیلات کے مطابق اسرائیل  کے  ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے میں فوج اورپاسدران انقلاب کے سربراہان سمیت کئی جوہری سائنسدان اور کمانڈرز شہید ہو گئے ۔  دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں اور بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دئیے۔

اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے سے پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی اور ایرانی چیف آف سٹاف بھی شہید ہوگئے ہیں

  مختلف علاقوں میں تباہ شدہ رہائشی عمارتیں دکھائی گئیں، عینی شاہدین اور سرکاری ٹی وی کے رپورٹرز نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچوں کی لاشیں بھی  دیکھی گئیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے بیان نے پھر بھارت میں کھلبلی مچا دی

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تہران میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری ہلاک ہوئے، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

یہ حملے رات گئے کیے گئے، ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق سوشل میڈیا پر تہران کے افق پر دھوئیں کے بادلوں کی تصاویر اور ویڈیوز گردش کرنے لگیں۔

 ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں پر حملےکی تصدیق کر دی، دوسری طرف اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے ایران پر پیشگی حملہ کر دیا ہے، ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

اسرائیلی فوجی عہدیدار کے مطابق اسرائیل جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنا گیا، اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فضائیہ کے درجنوں لڑاکا طیاروں نے حملے میں حصہ لیا۔

امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی فوجی قیادت کی رہائش گاہوں سمیت 6 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔