آغا فخر حسین ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی کے عہدے سے فارغ ، مزمل حسین تعینات

Jun 13, 2024 | 23:46:PM
آغا فخر حسین ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی کے عہدے سے فارغ ، مزمل حسین تعینات
کیپشن: آغا فخر حسین,مزمل حسین, فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ایم ڈی ذوالفقار آباد اتھارٹی مزمل حسین کو نیا ڈائریکٹر جنرل  سندھ فوڈ اتھارٹی  تعینات کر دیاگیا۔

انیس گریڈ کے افسر آغا فخر حسین کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ،آغا فخر حسین کو محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیدیاگیا،آغا فخر حسین طویل عرصے  سے  ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے عہدے پر براجمان تھے۔

دوسری جانب ایم ڈی ذوالفقار آباد اتھارٹی مزمل حسین کا تبادلہ  کر دیا گیا،مزمل حسین  کو نئے ڈائریکٹر جنرل  سندھ فوڈ اتھارٹی  تعینات کر دیاگیا،محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: