سعودی جنرل ایویشن ’گاکا‘ کا سیکیورٹی وفد دوسرے مرحلے میں پاکستان پہنچ گیا

Jun 13, 2023 | 12:26:PM
سعودی جنرل ایویشن ’گاکا‘ کا سیکیورٹی وفد دوسرے مرحلے میں پاکستان پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) سعودی جنرل ایویشن ’گاکا‘ کا ایویشن سیکیورٹی وفد دوسرے مرحلے میں پاکستان پہنچ گیا۔

سعودی سول ایویشن کی سیکیورٹی ٹیم لیڈ انسپکٹر محمد العجمی کی قیادت میں لاہور پہنچی ہے، ٹیم میں 8 ارکان پر شامل ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی ریگولیٹری اور لاہورایئرپورٹ انتظامیہ نے ٹیم کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا قومی دن آج منایا جا رہا ہے

’گاکا‘ سیکیورٹی اسسٹنٹ ٹیم نے لاہور سے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔ ٹیم کو ایئرپورٹ اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ٹیم کی جانب سے اے ایس ایف، ائرلائینز، گراونڈ ہینڈلنگ ایجنسیز کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی اقدامات،  اسسمنٹ ٹیم کارگو ایجنٹس اور کیٹرنگ، سیکیورٹی سروس فراہم کرنے والوں کے حفاظتی اقدامات کی افادیت کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔

ٹیم اس دوسرے مرحلے میں سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹس کا بھی معائنہ کرے گی جبکہ تیسرے مرحلے میں اسلام آباد اور پشاور کے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈی جی سول ایویشن کا کہنا ہے کہ سعودی مہمانوں کو تمام ائیرپورٹس پرہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔