دعا زہرا کا ظہیر کے ہمراہ پہلا ویڈیو انٹرویو منظر عام پر آگیا

Jun 13, 2022 | 14:50:PM
دعا زہرا کا ظہیر کے ہمراہ پہلا ویڈیو انٹرویو منظر عام پر آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کراچی سے لاپتا ہونے والی اور  بعد ازاں  پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا اور  ان کے شوہر  ظہیر احمد کا پہلا ویڈیو انٹرویو  منظر عام آیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر دعا زہرا اور ظہیر احمد کا ایک ویڈیو انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان کے سوال پر ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ میں نے حال ہی میں پنجاب سے ایف ایس سی پری میڈیکل کیا ہے اور میں اس کے  ساتھ موبائل کی خرید و فروخت کا کام بھی کرتا ہوں، میں  آئی فون ریپئر کروا کے ان کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہوں۔

شادی کے بعد پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے سے متعلق ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ ہم سے متعلق جو بھی کہا گیا ہم سب دیکھ رہے تھے اور  ہم ان چیزوں کو دیکھ کر ہنستے تھے کہ ایسا کچھ نہیں ہے جو  پھیلایا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں زیادہ گفتگو نہیں کرتا اور  ویسے بھی عدالت میں پیشی کے موقع پر ہمیں وکیل نے منع کیا تھا کہ آپ نے میڈیا پر آکر کچھ نہیں بولنا۔

ظہیر کا  مزید کہنا تھا کہ شروعات میں ہم ’پب جی‘ پر ملے اس کے بعد بات چیت شروع ہو گئی لیکن اس کے بعد  دعا کے گھر والوں نے اس کے گیم کھیلنے پر پابندی لگادی اور ہم 3 سال 4 ماہ سے ریلیشن شپ میں تھے، پھر ہم نے الگ گیمز میں بات چیت شروع کر دی تھی۔