اداکارہ اشنا شاہ کی انسٹاگرام پر زبردست انٹری۔دھوم مچ گئی

Jun 13, 2021 | 11:54:AM
اداکارہ اشنا شاہ کی انسٹاگرام پر زبردست انٹری۔دھوم مچ گئی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ نے اب سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑدیئے۔ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 2 ملین یعنی 20 لاکھ ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر  چھائے رہنا ہر اداکارہ کے بس کی بات نہیں مگر خوبرو اداکاریں خود کو مقبول کرنے کےلئے سوشل میڈیا کا سہارا لے رہی ہیں۔

انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد اُشنا شاہ بھی پاکستان کی اُن اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو سوشل میڈیا پر بےحد مقبول ہیں۔

ادکارہ اُشنا شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت اُن کی انسٹاگرام پوسٹس کی تعداد 969 ہیں جن میں اُن کی اپنی تصاویر، ویڈیوز اور مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے معلومات شامل ہیں۔اس کے علاوہ اُشنا شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صرف 846 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: میں’’بہادر پرندہ‘‘ ہوں۔  علیزے شاہ نے نئی ویڈیو وائرل کردی