چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ اپنی ہی پارٹی قیادت پر برس پڑیں

Jul 13, 2025 | 18:09:PM
چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ اپنی ہی پارٹی قیادت پر برس پڑیں
کیپشن: عالیہ حمزہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ)چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ اپنی ہی پارٹی قیادت پر برس پڑیں۔

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب نے چیئرمین بیرسٹر گوہر، وزیراعلیٰ کے پی، جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ اور اپوزیشن لیڈر کے پلان سے اظہار لاعلمی کر دیا۔

عالیہ حمزہ نے پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے اظہار لاعلمی کیا۔پی ٹی آئی مرکزی قیادت نے چیف آرگنائزر پنجاب کو اعتماد میں نہ لیا۔

عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ویسے تو میرے تک پہنچنے والی کچھ اطلاعات کے مطابق میں پچھلےدو دن سے بہت مصروف تھی، ایسی مصروفیات جن کا شاید مجھے بھی علم نہیں تھا، کیا کوئی روشنی ڈالے گا؟ 

چیف آرگنائزر پنجاب نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کس لائحہ عمل کا کل یا آج اعلان ہوا ہے؟ تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟5 اگست کے مقابلے میں 90 دن کا پلان کہاں سے آیا ہے؟عالیہ حمزہ نے کہاکہ اگر آپ میں سے کسی کی نظر سے گزرا ہو تو میری بھی رہنمائی کر دیں۔ 

عالیہ حمزہ کو مصروف بتا کر ان کو اجلاس میں نہ بلانے والی پارٹی قیادت پر عالیہ حمزہ برس پڑیں۔آج پریس کانفرنس میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ مصروفیت کے باعث شریک نہیں ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر نے اچانک ریٹائرمنٹ لے لی، مداح حیران  و پریشان