"آزادی کی خوشی"بیوی کو طلاق دینے کے بعدشہری کا دودھ میں نہا کر انوکھا جشن ، ویڈیو وائرل

Jul 13, 2025 | 15:31:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی ریاست آسام کے رہائشی کے لیے ایک نیا دن تھا، اور اس دن کو منانے کا طریقہ بھی کچھ منفرد تھا۔

 مانک علی نامی آسام کے شہری نے اپنی طویل عرصے سے منتظر ”آزادی“ کو ایک انوکھے طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا۔

 مانک علی نے اپنی بیوی سے قانونی طور پر علیحدہ ہونے (طلاق لینے) کے بعد دودھ سے نہا کر جشن منایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک وائرل ویڈیو میں بھارتی شہری کو اپنے گھر کے باہر، پلاسٹک کی چادر پر، دودھ کی چار بالٹیوں کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 مذکورہ شخص ایک کے بعد ایک دودھ سے بھری چھوٹی بالٹی اپنے اوپر ڈال کر خوشی کا اظہار کرتا ہے۔

ویڈیو میں مانک علی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے میں آزاد ہوں۔

 اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

 ویڈیو میں مانک کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ جاتی تھی۔

مزید پڑھیں:گولڈ برگ کا ریسلنگ سے دل بھر گیا، ریٹائرڈ ہوگئے

 میں نے ہمارے خاندان کی سکونت کے لیے خاموش رہ کر اسے برداشت کیا۔

مقامی افراد کے مطابق مانک علی کی بیوی نے پہلے بھی کم از کم دو بار فرار ہو کر علیحدگی اختیار کرنے کی کوشش کی تھی۔

 جس کے بعد دونوں نے باہمی طور پر اپنی شادی کو قانونی طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

مانک علی کا کہنا تھا کہ میرے وکیل نے مجھے کل بتایا تھا کہ طلاق حتمی ہو چکی ہے تو آج میں اپنی آزادی کا جشن دودھ میں نہا کر منا رہا ہوں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی، اور لوگوں نے اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

 کچھ لوگوں نے اس عمل کو غیر معمولی اور منفرد طریقہ جشن قرار دیا، جب کہ دیگر نے اس پر مذاق بھی اڑایا۔