ساہیوال: ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آ کر خودکشی کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) ساہیوال میں ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آ کر خودکشی کر لی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کا یہ واقعہ ساہیوال میں جھال روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا ہے، جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچوں کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں، تاہم شناخت نہ ہو سکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان میچ میں کون سی ٹیم کو سپورٹ کروں گی ؟ ثمر ہارون بلور نے دل کی بات کہہ دی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خود کشی کی اطلاع ملنے کے بعد ابتدائی تحقیقات شروع کی ہیں، تاہم ابتدائی طور پر خاتون کے اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔