نیمل خاورکی شوہرحمزہ علی عباسی کے ساتھ ٹی وی سکرین پر واپسی

Jul 13, 2025 | 12:56:PM
نیمل خاورکی شوہرحمزہ علی عباسی کے ساتھ ٹی وی سکرین پر واپسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ، مصورہ اور سوشل میڈیا سٹار نیمل خاور خان جلد ڈرامہ انڈسٹری میں واپس آرہی ہیں۔
اداکارہ نےحمزہ علی عباسی کے ساتھ شادی اور ماں بننے کے بعد شوبز سے بریک لے لیا تھا، تاہم اب وہ ایک بڑے پراجیکٹ کے ساتھ دوبارہ سکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں۔


نیمل خاور نےڈراموں کے ساتھ ساتھ شیعب منصورکی فلم’’ورنہ‘‘میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے تھے ،وہ انسٹاگرام پر بھی کافی ایکٹیوہیں اوران کے انسٹاگرام پر 36 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔


سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کے مطابق نیمل خاور اپنے شوہر حمزہ علی عباسی کے ساتھ نجی ٹی وی کے ایک ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گی، کچھ میڈیارپورٹس کے مطابق وہ اس ڈرامے میں حبابخاری کی جگہ لے رہی ہیں جس پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حمیرا اصغر کاآخری انٹرویو،احمد علی بٹ نے وضاحت دے دی
نیمل خاوراور حمزہ علی عباسی کی ایک ساتھ سکرین پر واپسی کی خبر نے ان کے مداحوں کو پرجوش کر دیا ہے، ایک صارف نے لکھا واہ! حمزہ اور نیمل ساتھ ایک خواب کی تعبیر ہے، ایک اور صارف نے حیرانی سے پوچھا کہ کیا یہ خبر واقعی سچ ہے؟