حمیرا اصغر کاآخری انٹرویو،احمد علی بٹ نے وضاحت دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار اور میزبان احمد علی بٹ نے اداکارہ حمیرا اصغر کے انٹرویو کو دوبارہ اپ لوڈ کرنے پر ویوز لینے کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ۔
احمدعلی بٹ نے انسٹاگرام پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد صرف یہ تھا کہ لوگ مرحومہ حمیرااصغر کی اصل زندگی اور ان کی جدوجہد کو ان کے اپنے الفاظ میں سن سکیں کیونکہ ان کے بارے میں سوشل میڈیا پر غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی تھیں۔
واضح رہے کہ 2024 میں احمد علی بٹ نے حمیرا اصغر کا ایک انٹرویو کیا تھااوران کی موت کے بعد احمد علی بٹ نے اسی انٹرویو کو دوبارہ اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کردیااوراس کے تھمب نیل میں نمایاں تبدیلی کی گئی اور اس پر "Last Interview"، "Rest In Peace" اور "انا للہ وانا الیہ راجعون" کے الفاظ کے ساتھ حمیرا کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر شامل کی گئی جو ان کی وفات کی حقیقت کو اجاگر کرنے کے لیے تھا۔
اس اپ لوڈ کے بعد ویڈیو نے ایک دن میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد ویوز حاصل کر لیے، جبکہ اصل اپ لوڈ ویوز کی یہ سطح عبور نہ کرسکا تھا۔
احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ مرحومہ کے نام پر غلط معلومات اور افواہیں پھیلا کر یوٹیوب پر ویوز اور پیسہ بنانے میں مصروف ہیں، اسی وجہ سے اصل پوڈکاسٹ دوبارہ شیئر کیا گیا تاکہ لوگ خود مکمل گفتگو دیکھ کر حقیقت جان سکیں،یہ اقدام محض مرحومہ کی زندگی کی اصل جدوجہد کو سامنے لانے کے لیے کیا گیا نہ کہ ویوز یا مالی فائدے کے لیے۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
احمدعلی بٹ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کریں کیونکہ حمیرا اصغر اب اس دنیا میں نہیں رہیں اور ان کے نام پر پھیلائی جانے والی غلط معلومات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔