ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایل ایل بی ڈگری پروگرام کادورانیہ 4 سال کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایل ایل بی ڈگری پروگرام کرنے کے خواہش مند طلبہ کے لئے اچھی خبر، ڈگری پروگرام کادورانیہ 5 سال کی بجائے 4 سال کر دیا گیا۔
ایچ ای سی کا4سالہ ایل ایل بی ڈگری کونافذالعمل کرنےکیلئےتمام جامعات کو مراسلہ جاری کردیا گیا، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی میں کیوں شمولیت اختیار نہیں کی ؟ثمر ہارون بلور نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا
اس قبل ملک بھر میں ایل ایل بی ڈگری پروگرام 5سال کا تھا، ہائر ایجوکیشن نے ملک بھر کی تمام جامعات کے وائس چانسلر کو مراسلہ بھجوا دیا۔
چار سالہ ڈگری پروگرام کے لیے نیا نصاب بھی جاری کردیا گیا، جامعات کو ڈگری پروگرام کیلئے نیا نصاب اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔