کراچی، رات گئے پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 3راہگیر زخمی 

Jul 13, 2023 | 13:08:PM
شہر قائد میں رات گئے فائرنگ سمیت پرتشدد واقعات میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک، ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ فائرنگ کے واقعے میں بچی سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ زیب حسین) شہر قائد میں رات گئے فائرنگ سمیت پرتشدد واقعات میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک، ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ فائرنگ کے واقعے میں بچی سمیت تین راہگیر  بھی زخمی ہوئے۔ پولیس نے لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ 

فائرنگ کے واقعات لیاری سنگولین، اورنگی ٹاﺅن چشتی نگر، پرانا گولیمار اور بلدیہ ٹاؤن میں پیش آئے۔ 

عائشہ منزل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا۔ صبح سویرے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ملزم ناگن چورنگی پل پر عوام کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔ ہلاک مبینہ ڈاکووں کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی۔ پولیس نے لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ہے۔

لیاری سنگولین گلی نمبر 3 کے قریب خود کو گولی مارکر 1 شخص جاں بحق متوفی کی شناخت 23 سالہ میر انور کے نام سے ہوئی، لاش کو قانونی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردی گئی۔

مزید پڑھیں: عوامی مفادات کے منصوبوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے: وزیراعظم

دوسری جانب اورنگی ٹاﺅن سیکٹر 11.5 چشتی نگر کیفے پیالا ہوٹل کے قریب فائرنگ سے عباد نامی شہری زخمی ہوا، پرانا گولیمار ریکسل لائن کے قریب اندھی گولی لگنے سے 6 سالہ بچی عائشہ زخمی ہوئی اور بلدیہ ٹاؤن قائم خانی 20 نمبر بس اسٹاپ کے قریب میں بھی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے شیردل زخمی ہوا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔