پولیس مقابلہ ، فائرنگ کرنے والا ملزم خود ہلاک

Apr 28, 2024 | 12:01:PM
پولیس مقابلہ ، فائرنگ کرنے والا ملزم خود ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تھانہ جتوئی کی حدود میںپولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جتوئی کی حدود موضع رام پور میں ڈکیتیوں کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ  جاری تھی کہ فائرنگ کے تبادلہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزم زاور حسین عرف جگی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق  دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ہلاک ڈکیت سرغنہ کے مزید تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ہلاک ڈکیت مظفرگڑھ پولیس کو ڈکیتی, فائرنگ و دیگر متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے جگی ڈکیت کی ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی منتقل کردیا گیا۔