کراچی : 425 انکاؤنٹرز میں 55 ڈاکو ہلاک

Apr 11, 2024 | 19:04:PM
 کراچی : 425 انکاؤنٹرز میں 55 ڈاکو ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)    کراچی میں حالیہ دنوں میں راہزنی اور ڈکیتی کی اوپر تلے کئی وارداتوں کے نہ تھمنے والے سلسلہ پر عوامی تنقید کے جواب میں کراچی پولیس نے بتایا ہے کہ اس کراچی میں ڈاکوؤں سے 425 مقابلے ہوئے اوران مقابلوں میں 55 ڈاکو مارے گئے۔

 سندھ پولیس کو انکاؤنٹرز کی تفصیل بتانے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ  کراچی میں رمضان کے اس مہینے کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 19 افراد قتل اور55 سے زائد زخمی ہوئے۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں رمضان کے دوران راہزنوں اور ڈکیتوں کو  تادیب س کا خوف ہوتا تو وہ اتنی دلیری کے ساتھ شہریوں کا خون بہانے کی جرات نہ کرتے۔

اس کے جواب میں پولیس  کو آج بتانا پڑا  کہ رواں سال جنوری سے اب تک 58 افراد ڈکیتی مزاحمت پرقتل کیے گئے اور 200 سے زائد افراد  زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کی بتائی ہوئی تفصیل کے مطابق  2023 میں جنوری سے اپریل تک 25 افراد قتل اور 110 زخمی ہوئے تھے  اور مجموعی طور پر سال 2023 میں ڈکیتیوں کے دوران  108 افراد قتل اور 469 افراد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ رواں سال کراچی میں ڈاکوؤں سے 425 مقابلے ہوئے اور ان مقابلوں میں 55 ڈاکو مارے گئے اور 439 زخمی ہوئے۔کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لی پولیس کی کوششیں جاری ہیں اور یہ کوششیں عوام کے تعاون اور  احتیاطوں کے ساتھ  ہی زیادہ مؤثر چابت ہو سکتی ہیں۔