کراچی میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس ,ایک شخص جاں بحق

Jul 13, 2022 | 14:59:PM
کراچی میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس ,ایک شخص جاں بحق
کیپشن: عمارت زمین بوس (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں 5 منزلہ بلڈنگ زمین بوس ہو گئی جس کے ملبے کے زد میں آکر ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ لیاری کے علاقے نیا آباد میں پیش آیا جہاں 5 منزلہ عمارت خستہ حالی کےباعث خالی تھی جبکہ عمارت کی گیلری کا کچھ حصہ دو روز قبل بارش کے دوران گرا تھا،عمارت گرنے سے اس کے ملبے تلے دب کر ایک رکشہ بھی تباہ ہو گیا ۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت نےعمارت گرنے کا نوٹس لے لیا اور ڈی سی ساؤتھ کوجائے حادثہ کا دورہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔