شنیرا اکرم کی منال خان اور ان کے منگیتر پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق شدید تنقید

Jul 13, 2021 | 17:57:PM
شنیرا اکرم کی منال خان اور ان کے منگیتر پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق شدید تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے منال خان اور ان کے منگیتر کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی  اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر کھری کھری سناڈا لیں۔

تفصیلات کے مطابق منال خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی  جس میں وہ اور ان کے منگیتر احسن محسن اکرام گاڑی میں کہیں جارہے ہیں۔ احسن گاڑی چلاتے ہوئے منال خان کی ویڈیو بنارہے ہوتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں ہمارے لیے ایک گانا گاؤ۔

منال خان تھوڑا سوچ کر بچوں کا مقبول گانا ’’بے بی شارک‘‘ گانا شروع کردیتی ہیں۔ تاہم گاڑی میں ڈرائیونگ کے دوران منال خان نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین نے منال خان کی اس ویڈیوکو خاصا پسند کیا تھا اور انہیں کیوٹ قرار دیا تھا۔
تاہم منال خان اور احسن محسن کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر شنیرا اکرم نے ان دونوں کی توجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کروائی ہے۔


شنیرا اکرم نے منال خان کی یہ ویڈیو اپنی انسٹااسٹوری پر شیئر کی اور لکھا ’’آپ دونوں مشہور ہیں اور آپ دونوں کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں کیا آپ دونوں کے لیے تھوڑا سا زیادہ ذمہ دار ہونا بہت مشکل ہے؟

شنیرا اکرم نے مزید لکھا ڈرائیونگ کرتے وقت اپنی سیٹ بیلٹ باندھیں اور اپنی نظریں روڈ پر رکھیں۔ معاف کرنا لیکن یہ گانا اس وقت بالکل بھی کیوٹ نہیں لگے گا جب منال خان اسے ہسپتال میں گارہی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:میری بولڈ فلم کو والد نے دیکھا تو ۔۔ادا کا رہ ودیا بالن کا حیرت انگیز انکشاف