کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے ریگولیٹری فریم ورک پر کام جاری ہے:وفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ریگولیٹری فریم ورک پر کام جاری ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ریگولیٹری فریم ورک پر کام جاری ہے۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار آئیکون ٹیکنالوجی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جبکہ اس دوران پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثہ جاتی نظام پر مشاورت بھی کی گئی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کرپٹو کونسل اور ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر پیش رفت ہو رہی ہے، بلاک چین اور اسٹیبل کوائنز سے تیز اور کم لاگت لین دین ممکن ہے۔
ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ نے ڈیجیٹل اثاثوں کے محفوظ اور منظم استعمال پر زور دیا اور ڈیجیٹل معیشت میں شفافیت اور صارفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئیکون ٹیکنالوجی کے وفد نے امریکا اور کینیڈا کے تجربات سے آگاہ کیا، بینکنگ نظام کے ساتھ ڈیجیٹل اثاثوں کے انضمام پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا.
آئیکون ٹیکنالوجی کے وفد کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی، وزیرِ خزانہ نے ذمہ دار سرمایہ کاری اور علم کے تبادلے کا خیرمقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں:صحافی ارشد شریف قتل کیخلاف از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر