صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کا اجراء ، حکومتی عیاری عیاں ہو گئی ؛جےیوآئی 

Jan 13, 2026 | 17:53:PM
صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کا اجراء ، حکومتی عیاری عیاں ہو گئی ؛جےیوآئی 
کیپشن: جے یو آئی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف)اسلم غوری نے کہا ہے کہ صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کے اجراء  سے حکومتی عیاری عیاں ہو گئی ہے ۔

ترجمان کاکہناتھا کہ صدر مملکت کے آفس،پارلیمنٹ ،سیاستدانوں اور جمہوریت کی توہین کی گئی ۔جمہوریت کے ٹھیکیداروں نے آئین اور جمہوریت کو مذاق بنا دیا ہے۔حکمرانوں نے چند روزہ اقتدار کیلئے آئین ،اقدار اور جمہوریت کو زندہ درگور کردیا ۔

اسلم غوری کاکہناتھا کہ شاید مستقبل میں  آرڈیننس ،ترامیم کیلئے پارلیمنٹ ، دستخطوں کا تکلف ہی نہ کرنا پڑے ۔جعلی اور جبری طریقے سے دی گئی اکثریت میں ایسا ہی ہوتا ہے ۔

ان کاکہناتھا کہ ن لیگ اور پی پی کے  اقتدار کے شوق کی قیمت ہمیشہ عوام نے چکائی ۔حکومتی کارنامے ثابت کررہے ہیں کہ حکمران اپنی نوکری بچانے کی راہ پر گامزن ہیں ۔عوام کی کوئی فکر نہیں ، پارلیمنٹ کسی آرڈیننس فیکٹری کا منظر پیش کررہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:این آئی آر سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ کیوں دیا؟ جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی نے الوداعی ریفرنس میں بتا دیا