عارف والا: گیس لیکج سے آتشزدگی ،ہنستا بستا گھر اجڑ گیا،ماں 2بیٹوں سمیت جھلس کر جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہزاداحمد)عارف والا کے نواحی گاؤں میں گیس لیکج سے ہنستا بستا گھر اجڑ گیا، گیس لیکج سے آگ لگنے سے ماں اور دو کم سن بچیاں جھلس کر جاں بحق جبکہ خاوند شدید زخمی ہوگیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کمرے میں گیس سلنڈر سے چولہا جلاتے ہوئے حادثہ پیش آیا،ریسکیو اہلکاروں نے خاوند کو ساہیوال ہسپتال منتقل کردیا۔
مرنے والوں میں 26 سالہ صفیہ، ایک سالہ فضلیت، 3 سالہ گلشن شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لکی مروت: تھانہ سٹی کی حدود کٹہ خیل میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی